وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 18سے 30اکتوبر تک کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن 18سے 30اکتوبر تک کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریگا، تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن جسٹس (ر) فضل الرحمن کی سربراہی میں 18اکتوبر سے سکندر جمالی آڈیٹوریم کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا، کمیشن 30اکتوبر تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران 117لاپتہ افراد کے کسیز سنے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں