بحیرہ احمر میں امریکا، اسرائیل، امارات اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں

واشنگٹن:بحیرہ احمر میں امریکا، اسرائیل، امارات اور بحرین کی نیول فورسز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مشقیں نہر سویز تک جانے والے اہم جہاز رانی کے راستے کے مرکز میں ہو رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے کہا کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ پانچ روزہ کثیرالجہتی بحری مشقیں گزشتہ روز شروع ہوئیں۔ ان مشقوں میں کارگو جہاز”یو ایس ایس پورٹ لینڈ“کو تلاش کرنے اور اسے قبضے میں لینے کے حربوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔تاہم انہوں نے بحیرہ احمر میں مشقوں کا مقام تفصیل سے نہیں بتایا۔اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد ایرانی پوزیشن کا مقابلہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں