کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور عوام دوست اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور عوام دوست اقدامات کا تسلسل جاری،وزیراعلیٰ کی اسپیشل سپورٹ پروگرام فنڈ کی ضلعی سطح پر منتقلی کے لئے محکمہ خزانہ کو خصوصی ہدایات،پروگرام کے تحت غریب عوام کو علاج و معالجہ، غریب طلباء کے لئے تعلیمی اخراجات دیئے جائیں گے، افراد باہم معذوری یا خصوصی کیس،حادثات یا آفات میں خاندانوں یا فرد کی مالی معاونت کی جائیگی،انسان دوست تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں اور ٹرسٹ، کھلاڑیوں کے لیے نقد انعام دیئے جائینگے،مذہبی ہم آہنگی، غریب خاندانوں کی شادیاں یا اس جیسی دیگر تقاریب کا انعقاد ہو گا،وزیراعلء سپورٹ پروگرام میں تعلیمی اور طبی اداروں کے لیے چھوٹی ترقیاتی گرانٹ شامل ہیں،اسپیشل سپورٹ پروگرام فنڈ صوبے کے تمام اضلاع کے لئے ہے،سپورٹ پروگرام وزیراعلی بلوچستان کا اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام ہے،سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے کے عوام کو بلا تفریق سرکاری سطح پر مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں