آرڈیننس بند کمروں سے جاری ہونے ہیں تو پنجاب اسمبلی کو تالے لگادیں، عظمیٰ بخاری


لاہور : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آرڈیننس بند کمروں سے جاری ہونے ہیں تو پنجاب اسمبلی کو تالے لگادیں۔بزدار صاحب ذخیرہ اندوزوی کا آڈیننس پہلے اسمبلی میں لائیں۔بزدار صاحب وزیراعلیٰ ہاوس کو آڈیننس فیکٹری نہ بنائیں۔پنجاب حکومت فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلائے اور کورونا پر اپنی کارکردگی سے ایوان کو آگاہ کرے۔پنجاب حکومت بتائے آپ کو کتنی امداد اور کہاں کہاں سے ملی اور کہاں خرچ کی؟۔بزدار صاحب آپ پنجاب کی عوام کو نہ کرونا سے بچا سکے اور نہ ہی مہنگائی سے،نہ جانے آپ زبردستی کے وسیم اکرم پلس کب تک رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہابزدار صاحب ہم آپ پراعتبار کیسے کرلیں آپ خود آٹا اور چینی چوروں کے سرغنہ ہیں۔آٹے اور چینی چوری کی رپورٹ کے بعد بزدار صاحب صوبے کی عوام آپ کی طرف شک کی نظروں سے دیکھتی ہے۔بزدار صاحب پہلے پچھلے گناہوں کی سزا بھگتیں پھر نئے گناہ کرنے کا سوچیں۔بزدار صاحب آپ خود اخلاقی طور پر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔بزدار صاحب پہلے آٹے اور چینی کی چوری کے متعلق قوم کو بتائیں آپ کا مفاد کیا تھا؟۔بزدار صاحب آپ آٹے اور چینی کی چوری سے بری ازمہ نہیں ہوسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں