چاغی میں ہوشربا مہنگائی، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی

چاغی: چاغی میں پرائس کنٹرول کمیٹی بدستورغیرفعال ہے چاغی میں ماہ رمضان سیچاغی میں اشیا خوردونوش سمیت روزمرہ ضرورت کے دیگر چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں،آٹا،چینی،گھی، چائے اوردالوں کے نرخ میں ہوشربااضافے سے متوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، لوگ مشکلات سے دوچارہیں،عوامی حلقوں نے ضلع چاغی انتظامیہ کے حکام سے اپیل کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل چاغی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم عمل ہوگئے ہیں چاغی میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اورمتوسط طبقے کی قوت خرید جواب دے گئی،لوگ شدیدمالی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں،عوامی حلقوں نے تشویش کااظہارکرتے کہا کہ ضلع چاغی انتظامیہ کے حکام بالا محض بندوبانگ دعووں تک محدودہوگئے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل ہی چاغی شہر میں منافع خور سرگرم ہوگئے ہے اوردوہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں، لاک ڈاؤن اور بیروزگاری سے پہلے ہی غریب افراد کی کمر ٹوٹ چکی ہے رہی سہی کسرمنافع خور مافیا نے پوری کردی جبکہ متعلقہ حکام نے مکمل خاموشی سادھ لی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی سی چاغی آغا شیر زمان اسسٹنٹ کمشنر چاغی سے مطالبہ کیا کہ ماہ مبارک کے دوران منافع خورمافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سستے داموں اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں