بروٹس یوٹو

تحریر: جمشید حسنی
کے پی میں تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات میں توقعات پوری نہ ہوئیں معلوم نہیں اگلے عام انتخابات کے لئے وہ اپنی خود احتسابی کرپائیگی کیا وہ پارٹی میں مافیا کا زور توڑ سکے گی۔کیا عام ورکر کی بات سنی جائے گی لوگ تو جہانگیر ترین کو پارٹی کے لئے خطرہ سمجھتے تھے مگر یہاں تو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے گھل کھلائے۔
شاعر نے کہا۔
جب تیر کھا کے دیکھاکمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی
عمران خان کیلئے عام انتخابات کی تیاری کیلئے اچھا سبق ہے۔مگر کابینہ سے زیادہ توقعات نہیں بلوچستان پارٹی کے یار محمد رند نے کہہ دیا بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان میں تحریک انصاف کا رول نہیں۔پنجاب میں صحت کارڈ موضوع سخن ہے۔حکومت400ارب روپیہ سے 301نجی ہسپتالوں سے لوگوں کا علاج کروائے گی حکومت کے پاس صحت کا محکمہ ہے سرکاری ہسپتال کا عملہ ہے اسے کیوں انے اداروں پر اعتماد نہیں اب نجی ہسپتال بھی سیاسی ہوجاجئیں گے نجی ہسپتال پہلے ہی کماؤ پتر ہیں۔انہیں کمائی چاہیے۔آگے کیا ہوگا معاملات معاشی ہیں مہنگائی ہے آسمان سے توہن نہیں برستا۔ذرائع پیداواراور پیداوار بڑھانے ہوتے ہیں بے جا اخراجات کنٹرول کرنے ہوتے ہیں یہاں تو وی آئی پی طیارے کے لئے 38کروڑ روپیہ ہیں۔صدر وزیراعظم گورنر وزراء کے جہاز ہیں۔سیاسی پارٹیاں قومی وسائل کے حل کی بجائے الزامات گالی گلوچ سے فارغ نہیں۔کہتے ہیں دو سال میں دس ڈیم بنائیں گے۔پیسے کہاں سے آئیں گے۔ڈیم مہینہ دو سال میں تو نہیں بنتے دیا میر بھاشا ڈیم بن جائے غنیمت ہے۔کہا گیا سی پیک میں پشاور سے کراچی تیز رفتار ٹرین کیل ئے پٹڑی بچھائین گے حکومت کراچی لوکل ٹرین نہ چلا سکی کوئٹہ کراچی بولان میل بند غریب آدمی ٹرین سے سفر کرتا ہے۔پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیاں من مانے کرائے راستہ میں ایک فردکا ہوٹل کھانا سات سو روپیہ معاملات میں بہتری کی امید کم ہے۔سیاسی لیڈروں کے بیانوں پر گذارہ کریں
ہندوستان نے800ملین ڈالر سے روس سے میزائل سسٹم S-400خریدا ہے۔ہماری سرحدوں میں نصب ہوگا فرانس سے تیس رافیل طیارے خریدیں ہیں F-16کاراڈار اسی مکب میٹر تک سراغ لگا سکتا ہے رافیل کی حد 100کلو میٹر ہے یہ 360زوایہ پر دائیں بائیں آگے پیچھے سراغ لگا سکتا ہے۔روسی ٹیکنالوجی امریکہ سے آ گے ہے۔چین اور ترکی نے بھی یہ نظام خرید ہے۔ادھر ہم نے آئی ایم ایف کو راضی رکھے۔دفاعی بجٹ50ملین ڈالر کم کردیا ہے۔
افغانستان کا معاملہ اسلامی ممالک کی کانفرنس ٹھوس نتیجہ نہ نکلا ہم خوش کہ امریکہ نے ہماری تعریف کی عرب تو خود اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں امریکہ محکمہ خزانہ نے NGOکو افغانستان میں کام کیلئے کچھ مالی مراعات دی ہیں۔اثاثے واگزار نہیں کئے۔
ہم کو آرم نہیں آرہا سعودی عرب نے تین ارب ڈالر دیئے مگر تین دن کے نوٹس پر واپس مانگ سکتا ہے اس نے خود کو آئی ایف سے مشروط کردیا ہے آئی ایم ایف شرائط کے لئے چاہتی ہے حکومت پارلیمانی میں قانون سازی کرے حکومت آرڈیننس سے کام چلانا چاہتی ہے۔
معاملات میں بہتری کی امید کم ہے اگر حکومت عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرپاتی ہے تو خوشی کی بات ہوگی
اے بسیار آرزو کہ خاک شہ۔
روم میں سیزر کو قتل کرنے جب سازش ہوئی تو سینیٹروں نے حلف اٹھایا کہ ہر ایک خنجر کا وار کرے گا۔سیزر کے جانباز ساتھی بروٹس نے بھی حلف لیا۔جب وار کرنے لگا توسیزز نے کہا”بروٹس یوٹو“بروٹس نے کہا روم کا بچانا تم سے زیادہ اہم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں