پسنی اور خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،ایک مشتبہ شخص ہلاک دو گرفتار

کوئٹہ:بلو چستان کے علا قے پسنی اور خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ افراد ہلاک،2گرفتاراسلحہ وگو لہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔فوج کے محکمہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق 12اور 13فروری کو بلو چستان کے علا قے پسنی میں مشتبہ افراد کے ٹھکا نے کی خفیہ اطلاع ملی کارروائی کی دوران کمانڈر ہدایت عرف بالاچ ہلاک ہو گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہو نے والا مشتبہ شخص سیکور ٹی فورسز پر گوادر میں پسنی میں فائرنگ اور آئی ڈی حملوں میں ملوث تھا ہلاک مشتبہ شخص کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمدکیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسٹ آپریشن کیا گیا جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے 2 افراد نیا زاور محمد جان کو دو ایس این جیز اور متعدد گو لیوں کے ہمراہ گر فتار کر لیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں