کیچ،فورسز کی کارروائی، 6مشتبہ افراد ہلاک

تربت(انتخاب نیوز)کیچ کے علاقے بلیدہ، بلیچہ و انجیری میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کےترجمان کے مطابق انٹیلیجنس بیس اطلاعات پر فورسز نے بلیدہ میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں 6مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کےترجمان مطابق انہوں نے کالعدم تنظیم کے ایک کیمپ کو بھی مسمار کر دیا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک افراد کیچ میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے پسنی میں آپریشن کیا تھا جس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر ہدایت عرف بالاچ مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پسنی میں آپریشن 12 اور 13 فروری کی درمیانی شب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں