تھر پارکر، آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق،2زخمی

تھرپارکر(انتخاب نیوز)تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،تحصیل مٹھی اور عارب میمن کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں