کورونا وائرس: سعودی عرب میں عید پر کرفیو
سعودی عرب میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عید کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب کی تاریخ میں یہ غالباً اس طرح کا پہلا فیصلہ ہے۔
سعودی عرب میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عید کے موقع پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک اعلان کے مطابق اس ماہ کے اواخر میں عید کے موقع پر 23 سے 27 مئی کے دوران ملک گیر سطح پر کرفیو نافذ رہے گا۔ حکام کے مطابق فی الوقت صرف مکّہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو ہے لیکن عید کی پانچ روز تعطیلات کے دوران پورے ملک میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ رہے گا۔
دوسری طرف ایران نے منگل بارہ مئی سے زائرین کے لیے عارضی طور پر بہت سی امام بارگاہیں کھول دی ہیں اور لوگ عبادت کے لیے آنے لگے ہیں۔ بیس رمضان کو حضرت علی کی شہادت کی تاریخ کے پس منظر میں تہران حکومت نے بعض نرمیوں کا اعلان کیا تھا۔