واشک، فصلات پر ٹڈی دل کے حملے، کروڑوں کے نقصانات

ماشکیل:ٹڈی دل نے واشک میں زمیندارون کے باغات و پیاز کو تباء کر دی ہے ٹڈی دل واشک کے گرونواع میں زمینداروں کے لیئے وبال جان بن گئی واشک کے دیہی علاقوں سمیت گردونواع اور اب واشک شہر پہنچ گئی ہے جبکہ واشک ایک ضلع ہونے کے باوجود محکمہ زراعت کا آفس واشک ہیڈکواٹر کے بجائے خاران میں ہے اور محکمہ زراعت کا کوئی آفیسر واشک ہیڈکواٹر میں موجود نہیں جبکہ ٹڈی دل کی تعداد اس قدر زیادہ ھیکہ جنکا خاتمہ مقامی زمینداروں کے بس کی بات نہیں جبکہ محکمہ زراعت محض واشک میں زبانی کلامی جمع خرچ میں مصروف ہیں اور مقامی محکمہ ٹڈی دل کے خاتمے کے بجائے چند کئی زمینداروں کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے ایک پیکٹ دوائی کے علاوہ زمینداروں کو کوئی پمپ وغیرہ فراہم نہیں کی ہے جس سے ٹڈی دل نے مقامی خشکاوہ زمیندارون سمیت سیب کے باغات کو تباء کر دی ہے واشک کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں سمیت کمشنر رخشان ڈویڑن سے محکمہ زراعت واشک کے آفیسران کی ضلعی ہیڈکواٹر سے غائب ہونے اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادون پر نوٹس لینے کا مطالبہ کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں