سانحہ ڈنک: بلوچستان دہائیوں بعد سراپا احتجاج، مند، حب،بارکھان اور نصیرآباد میں بھی احتجاجی مظاہرے

سانحہ ڈنک: بلوچستان دہائیوں بعد سراپا احتجاج، حب،بارکھان اور نصیرآباد میں احتجاجی مظاہرے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ تربت ڈنک کے مقام پر رونما ہونے والی افسوسناک واقعے پر پورا بلوچستان احتجاج پر ہے۔ کوئٹہ کراچی تربت سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج اور ریلیاں منعقد ہوئی ہیں۔ آج برمش کے حق میں کیچ کے علاقے مند، بلوچستان کے صنعتی شہر حب، بارکھان اور نصیرآباد میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے عوام نے بڑی تعداد میں ان مظاہروں میں شرکت کرتے ہوئے برمش کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان میں یہ عوامی تحریک سانحہ ڈنک کے خلاف ابھر آیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد کیچ ڈنک کے مقام پر چوری اور ڈکیٹی کے غرض سے ایک گھر میں گھس جاتے ہیں جہاں ملک ناز نامی خواتین مزاحمت کرنے پر گولیوں سے چلنی کر دی جاتی ہے جبکہ اس کے بیٹی برمش گولی لگنے سے زخمی ہو جاتی ہیں، اس واقعے نے بلوچستان بھر میں ایک عوامی تحریک کو جنم دیا ہے، ہر علاقے سے نوجوان سول سوسائٹی کے ساتھ برمش یکجہتی کمیٹی کے نام سے احتجاج اور مظاہرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں