راملہ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

راملہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علااقے را ملہ کے شمال میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوجیوں نے راملہ کے شمال میں عطارا فوجی چوکی کے قریب سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی کی طرف براہ راست گولیاں چلائیں۔گولیاں لگنے سے کار میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ادھرغرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم شہر میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے مابین تصادم کے واقعات ہوئے۔کفر قدوم میں ہفتہ واراحتجاجی جلوس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں کی طرف گیس ، صوتی بم ور دھات کی گولیاں چلائیں۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال مغرب میں نسلی دیوار کے ساتھ ساتھ تقریبا 15 دونم زرعی اراضی پر موجود فصلوں کو آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں