شکارپور میں اسپتال سے ایمبولینس نہ ملنے پر میت گدھا گاڑی پر گھر منتقل

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں مبینہ طور پر ایمبولینس نہ ملنے پر ایک شخص کی لاش کو گدھا گاڑی پر لاد کر گھر منتقل کیا گیا۔

فقیر سکندر نامی شخص کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اس کا گرمی کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں ایمبولینس فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں گدھا گاڑی پر لاش رکھ کر گھر لانا پڑی۔

دوسری طرف تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امتیاز میمن کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال لایا ہی نہیں گیا اور لواحقین غلط بیانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فقیر سکندر کا گرمی کی وجہ سے بازار میں ہی انتقال ہوگیا تھا اور لواحقین وہیں سے لاش لے کر چلے گئے تھے۔

اُدھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے گڑھی یاسین میں میت کے لیے ایمبولنس نہ دینے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر صحت کی ہدایت پر سیکرٹری صحت کاظم جتوئی نے ایم ایس کو معطل کردیا اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لاڑکانہ کو 3 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں