اسرائیل کے حملے جاری، تہران میں فردو ایٹمی سائٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں

ویب ڈیسک : جمعے کو علی الصبح کیے گئے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، اور ہمدان کے فوجی ایئربیس کے بعد تازہ حملے تہران میں ایٹمی سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایران کی خبر ایجنسی فارس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چند منٹ قبل فردو جوہری سائٹ کے قریب دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔فردو نیوکلیئر سائٹ تہران کے جنوب میں اور مرکزی شہر قم سے تقریباً 20 میل (32 کلومیٹر) شمال مشرق میں واقع ہے، اور تقریباً 100 میٹر زیر زمین ہے۔نیوکلیئر سائٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سننے کی کچھ ابتدائی رپورٹس بھی تھیں۔واضح رہے کہ امریکا اور اہم یورپی طاقتوں نے اس مخصوص سائٹ پر 83.7 فیصد تک افزودہ یورینیم کے ذرات کی دریافت پر پہلے تشویش کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ قبل ازیں اسرائیل نے آج پہلے ایران کے اصفہان صوبے میں نطنز جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا تھا۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے باہر تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، لیکن اندرونی تابکاری آلودگی کو ’ مناسب حفاظتی اقدامات’ کے ساتھ سنبھالا جا سکتا ہے۔قبل ازیں فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئربیس کو ایک گھنٹے کے دوران دو بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں