فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین اور اچھے انسان، ان کی شخصیت متاثر کن ہے، ٹرمپ
ویب ڈیسک : نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، دونوں میں جوہری تنازع ہو سکتا تھا، پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ تجارت کرو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں، ان کی شخصیت متاثر کن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کے لیے متعدد فون کالز کیں۔
Load/Hide Comments


