مراد سعید کی واحد قابلیت زبان دراز ہونا ہے، قادرپٹیل

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید کی واحد قابلیت زبان دراز ہونا ہے، جب سوات بارش سے تباہ ہورہا تھا تو مراد سعید کہیں چھپے بیٹھے تھے۔اتوارکوجاری بیان میں قادرپٹیل نے کہاکہ مراد سعید صاحب، سندھ چھوڑیں، اپنے سوات کی سنائیں۔انہوں نے کہاکہ مراد سعید صاحب، کبھی اپنے علاقے سوات کا چکر لگائیں، عوام آپ کا ویسا ہی استقبال کریں گے کہ جیسا محمود خان کا کیا۔اپنے انتخابی حلقوں میں منہ چھپا کر جانے والے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے اچھے نہیں لگتے۔انہوں نے کہاکہ مراد سعید بدزبانی کرکے عمران خان کی نظروں میں اچھا بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں