سینٹ الیکشن، شو آف ہینڈز سے ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی، عمران خان
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شو آف ہینڈز سے انتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی، تفصیل کے مطابق جمعہ کووزیراعظم سے قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی،ملاقات میں ایوان بالا میں شو آف ہینڈز سے انتخابات،قانون سازی میں سینیٹ کے کلیدی کردار اور اس کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شو آف ہینڈز سے انتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔
Load/Hide Comments


