عمران خان کے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں‘مریم نواز
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اب عمران خان کے پاس وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی، جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور،چینی چور، بجلی چور،ووٹ چور اورعوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں، ووٹ چور کرسی چھوڑ۔
Load/Hide Comments


