زہریلی مواد بھرے جہاز کو گڈانی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت سندھ حکومت نے دی

اسلام آباد:سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ گڈانی شپ یارڈ پر زہریلی مواد سے بھرے شپ کو لنگر انداز ہونے کی اجازت ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے اجازت دی،اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کو لیٹر لکھ دی ہے،یہ شپ تین سے چار بندرگاہوں سے گزر کر یہاں پہنچا،صوبائی انوائرمنٹکل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے)کی کلیئرنس کے بعدمیر ٹائم افئیرز لنگر انداز ہونے کی اجازت دیتی ہے، اس شپ کے معاملے میں صوبائی اے پی اے کو مس لیڈ کیا گیا،اس معاملے پر وفاقی حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے،صوبائی حکومت کا جواب آیا کہ ای پی اے کو مس لیڈ کیا گیا،فی الوقت شپ کے آس پاس جانے سے لوگوں کو روک دیا گیا۔سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفینگ دے رہی تھیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرپرسن سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی ایک حقیقت ہے، تمام معاشرے کے افراد کی شمولیت کے بغیر جنگلات کی حفاظت ممکن نہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے لیٹسٹ انٹرنیشنل کنونشن کے تحت میناماٹا کنونشن آف مرکری کا کیا ہے،وائٹنگ کریم میں مرکری شامل تھی اس کو ختم کیا گیا ہے۔کمیٹی نے جنگلات ایکٹ میں تبدیلی کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور پنجاب فاریسٹ کو مل بیٹھ کر غور و خوص کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی کا تحریری طور پر غیر حاضری سے متعلق کمیٹی کو آگاہ نہ کرنے پر کمیٹی برہم،چیئرمین کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا، کمیٹی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے مختلف منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں