متحرک سیاسی کارکن ہانی بلوچ انتقال کرگئیں

کوئٹہ۔(انتخاب نیوز) بی ایس او کے کارکن کامریڈ ہانی بلوچ انتقال کرگئیں۔گزشتہ دنوں سے ان کی طبعیت خراب تھی۔کامریڈ ھانی بلوچ مسنگ پرسنز سمیت بی ایم سی کے تحت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف جاری طلبہ تحریک کا حصہ تھے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے کامریڈ ہانی بلوچ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس لگنے اور تشدد سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی تھی۔کامریڈ ہانی بلوچ کو پولیس تشدد کے بعد ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زیادہ آنسو گیس لگنے اور سخت تشدد کے باعث جاں بر نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں