کسی بھی پارٹی کی کامیابی تنظیمی کارکنان کے مرہون منت ہے،محمد آصف ترین
قلعہ عبداللہ(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ترجمان محمد آصف ترین اور دیگر نے قلعہ عبداللہ کا دورہ کیا جنرل سیکریٹری عارف خان کاکڑ، سیکریٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ زبیر خان عمرانزائی، ہوتھ ونگ کے ضلعی صدر سید بلال آغا اور دیگر نے استقبال کیا بعد میں نو منتخب گورننگ باڈی سے ملاقات کی اور انکو مبارکباد دی نو منتخب گورننگ باڈی اور دیگر پارٹی قیادت سے ملاقات کے موقع پر محمد آصف ترین نے کہا کہ کسی بھی پارٹی یا پارٹی تنظیم کی کامیابی کارکنان کے مرہون منت ہے اور آج کا کارکن مختلف حالات اور واقعات کی چھکی میں پس کر کل کا لیڈر ہو گا لہذا بطور پارٹی سیئنر قیادت کو وقتفوقتا انکی علمی،سماجی، زہینی اور بلاخصوص سیاسی پرورش اور آگاہی دینی ہوگی تاکہ آج کا نوجوان مستقبل میں ہونے والے واقعات سے باخبر اور حل کیلئے تیار ہو اور ڈسٹرکٹ گورننگ باڈی نے میرٹ کی بنیاد پر نظریاتی ورکروں کی تحصیل اور یونین کونسل تک نئی گورننگ باڈی کی تشکیل دینی ھے تاکہ عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچا سکیں اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے یحیح خان کاکڑ، عنایت آغا عمر خان ناصر اور دیگر بھی شامل تھے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے گورننگ باڈی ترجمان محمد آصف ترین کے دورے کو سراہا اور کہا کہ انشااللہ پارٹی تنظیم کی بہتری کے لیے ایسے دورے جاری رھنگے


