بھارت میں دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاراگیا

راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے علاقے پریم پورہ میں ایک دلت نوجوان کو ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروہ نے پیٹ پیٹ قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے باہر پھینک دی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان کے لواحقین اور مقامی دلت برادری نے دو دن تک احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ تین کو گرفتار کیاگیا جبکہ دیگر آٹھ مفرور بتائے گئے ہیں۔ لواحقین پولیس کی کارروائی کے بعد لاش کی تدفین کے لیے رضامند ہو ئے۔حملہ آورجمعرات کے روز نوجوان جگدیش کو زبردستی ایک کھیت میں لے جا کرلاٹھیوں سے بے رحمی سے پیٹتے رہے۔ ایک ملزم نے اپنا گھٹنا جگدیش کی گردن پر رکھا اور دوسرے اسے مارتے رہے یہاں تک کہ اسکی جاں چلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں