عدن کے گورنر کو نشانہ بنانے کے لیے کار بم دھماکا، چار افراد ہلاک
صنعاء:یمن کے شمالی ساحلی شہر عدن میں ایک کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عدن کے گورنر اور ایک حکومتی وزیر اسی علاقے میں تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ بارود سے لدی گاڑی میں دھماکا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے گورنر احمد لملس اور وزیر ماحولیات سلیم السقوطری کی گاڑیوں کے قافلے کے گزرنے کے بعد ہوا۔
Load/Hide Comments


