بنگلہ دیش میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی افواہوں کے بعد پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک
ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق فیس بک پوسٹ کی وجہ سے تشدد کے بعد دْرگا پوجا کے کئی پنڈالوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اقلیتی ہندو برادری کے کم از کم 150 خاندانوں پر حملہ کیا گیا۔ حکام نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع کومیلا میں ایک پوجا پنڈال میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی افواہوں کے بعد تشدد بھڑک اٹھا جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد میں تین افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایک پوجا پنڈال میں قرآن رکھ کر اس کی بے حرمتی کی گئی ہے
Load/Hide Comments


