کردگاپ ٹریفک تصادم ایک شخص جاں بحق چار افراد زخمی

مستونگ۔کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹوڈی کار میں خوفنا تصادم ایک شخص جاں بحق چار افراد زخمی لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جان بحق ہونے والے شخص کی لاش کو کوئٹہ منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے قریب نوشکی سے کوئٹہ آنے والی ٹوڈی کار مخلاف سمت کوئٹہ سے گرگینہ جانے والی پک اپ میں کردگاپ کراس کے مقام پر خوف ناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹوڈی میں سوار غلام سرور ولد سبزل خان سکنہ مٹھڑی موقع پر جانبحق جبکہ پک اپ میں سوار چار افراد نور محمد امیر حمزہ پسران حاجی محمد عالم شاہ نواز ولد لعل بخش غلام فاروق ولد نور بخش ساکنان گرگینہ تحصیل کردگاپ شدید زخمی ہوئے واقع کی اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار کردگاپ محمد رمضان کرد رسالدار غلام سرور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جانبحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی لیویز فورس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی

اپنا تبصرہ بھیجیں