کورونا، مستونگ ریموٹ کنٹرول انتظامیہ عوام کو خوار کر رہی ہے، بی ایس او

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین مظفر بلوچ،جہانگیر منظور بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کورنا کے وبا کی پیش نظر دنیا بھر میں سیاسی اختلافات سمیت جنگوں تک کو بند کی گئی ساری دنیا میں تمام تر طاقت کورنا کے کنٹرول و علاج پر لگائی جارہی ہے لیکن بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول حکومت اور اسیٹبلشمنٹ کورنا ریلیف فنڈز کو بلوچ سیاست و عوام کے شعوری عمل کے خلاف استعمال کئے جارہے ہے بلوچستان بھر بلخصوص مستونگ طاقت ور اور ریموٹ کنٹرول انتظامیہ تمام امور میں روائتی بلوچ دشمن ہٹ دھرمی و عوام کو خوار و زلیل کررہی ہے مستونگ میں کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ لوگوں کی دلجوئی علاج و و انہیں ہمت دینے کے بجائے متاثرہ کلی میں لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ڈپٹی کمشنر و DHO باقائدہ ایک بلوچ دشمن فریق کا کردار ادا کررہے علاقے میں منفی سماج دشمن عناصر کو بزور طاقت عوام پر مسلط کی جارہی ہے لاک ڈاون کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے احتیاطی تدایبر پر عوام تو عمل کررہے ہے لیکن انکو دو وقت کی روٹی تک نہیں مل سکے جن علاقوں میں مخصوص سرکاری لابی کے نام لسٹوں میں نہیں انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے سرکاری ریلیف فنڈز سرکاری جماعت کے ووٹر راشن فنڈ بن چکے ہے عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کرکے کورنا وائرس کا شکار بنائی جارہی ہے جبکہ ٹیسٹنگ و دیگر امور مکمل طور پر مشکوک ہوچکے ان عناصر کے خلاف بھرپور آواز بلند کرینگے انہوں نیبلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے مشکلات کا سامنا کرے علاقے کے باشعور عوام اپنے ارد گرد کے لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ سے انکے داد رسی کرے تاکہ سرکار لوگوں کو راشن کے نام پر تذلیل کا سلسلہ بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں