سعودیہ مخالف بیان، جی سی سی ممالک نے بیروت سے سفیر بلا لیئے
عمان : لبنانی وزیرِ اطلاعات کے سعودی عرب مخالف بیان پر جی سی سی ممالک نے بھی بیروت سے سفیر واپس بلا لیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، کویت نے لبنان میں موجود اپنے سفیر کو مشاورت کے لیئے بلا لیا۔ کویت نے بھی لبنانی ناظم الامور کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب بھی لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments


