لبنانی وزیر کے یمن سے متعلق بیان، 4خلیجی ریاستیں ناراض

بیروت: کویت نے سعودی عرب اور بحرین کی پیروی کرتے ہوئے لبنانی ناظم الامور کو یمن میں جنگ کے حوالے سے لبنانی وزیر کے تبصرے پر دو دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ کویت نے بیروت سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لبنان سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لے گا۔ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اماراتی شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روکا جائے گا۔اس کے علاوہ سعودی عرب،بحرین،امارات پہلے ہی اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ لبنان کے سفراء کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں