پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں کیل ثابت ہو گا،نیشنل پارٹی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف 17 نومبر کو لانگ مارچ حکمرانوں کی تابوت میں کیل ٹھوکنے میں سنگ میل ہوگا۔ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا شدید عذاب ڈھایا ہوا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی مجموعی زندگی کو اجیرن کر رکھی ہے۔عوام ذہنی کوفت و پریشانیوں کے بدولت زندہ درگور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لیے پی ڈی ایم کی مہنگائی مارچ کی تحریک روشن نوید ثابت ہوگا اور 17 نومبر کا سورج عوامی غیض و غضب لیکر طلوع ہوگا اور حکمرانوں کی اقتدار کو اولین جھٹکا دلانے میں تاریخی کرادر نبھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد ملک کو آئین و قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔ائین و قانون ہی جمہوریت انصاف آزادی اظہار رائے آئینی اداروں کی سربلندی اور اختیارات کا تعین کرتا ہے۔ائین و قانون نے ہی عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا ہے۔اور عوام کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے اور ان کو حکمرانی کا اختیارات فراہم کرتا ہے۔اور عوام کو اپنے نمائندوں کا احتساب ووٹ کی طاقت سے کرنے کا اختیار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکن بھرپور متحرک رہتے ہوئے عوام کو مہنگائی مارچ میں شرکت کرنے کیلیے موبلائز کریں۔اور مہنگائی مارچ کی کامیابی میں یقینی کردار ادا کریں


