ٹڈی دل کا دوبارہ حملہ کاشتکاروں کو بڑا نقصان دے سکتا ہے،نفیسہ شاہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسیمبلی نفیسہ شاہ نے ٹڈی دل پر اپنے بیان میں کہاہے کہ ٹڈی دل کا دوبارہ حملہ کاشتکاروں کو بڑا نقصان دے سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران اور بلوچستان سے ٹڈی دل سے لشکر آنے کا اندیشہ ہے،گندم کی کاشت کے بعد ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ ہے وفاقی حکومت کو پہلے ھی اقدام لینے ہونگے،ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیئے انتظامات نظر نہیں آرہے ھیں۔نفیسہ شاہ نے کہاہ امید ھے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اور کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے بچانے کے لے فل فور حمکت عملی مرتب کرنا ھوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں