بین الاقوامی عدالت میں پاکستان پر ایک اور ہرجانہ لگ گیا

لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستان پر ایک اور ہرجانہ لگا دیا۔ سوئی ناردرن پر برطانوی عدالت نے 19 ارب روپے کا ہرجانہ عائد کیا ہے۔پاکستانی کمپنی کے خلاف کیس نیشنل پارکس مینجمنٹ نامی کمپنی نے دائر کیا تھا، سال 2018 میں سوئی ناردرن نے جھنگ اور بلوکی میں موجود نیشنل پارکس مینجمنٹ کے دونوں پاور پلانٹس کو 10 ارب روپے کا انوائس بھجوایا تھا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے معاملے کا فیصلہ سوئی ناردرن کے حق میں سنایا، جس پر نیشنل پارکس مینجمنٹ نے برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت کے فیصلے پر ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اوگرا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں