لیاقت شاہوانی 2تنخواہیں لیتے رہے ریکوری کا نوٹس

کوئٹہ:اندھیر نگری چوپٹ راج،سابقہ حکومت کے ترجمان کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف،لیاقت شاہوانی ایک ماہ 2 تنخواہیں لیتے رہے،اضافی تنخواہوں کی مد میں 22لاکھ روپے جاری کئے گئے حکومت بلوچستان نے ریکوری کا نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری وسائل کی بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے سابق حکومت کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے بحیثیت ترجمان اپنے فرائض سرانجام دئیے تاہم انہیں ان کے فرائض کی انجام دہی کے عیوض مراعات کی ادائیگی میں قوا عد وضوابط تک کو ملحوظ خاطر نہ رکھاگیا سابق ترجمان حکومت بلوچستان کو عرصہ تعیناتی کے دوران ہر ماہ دو دو تنخواہیں ادا کیں جاتی رہیں ایک تنخو اہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی)جبکہ دوسری تنخواہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے کیں جاتی رہیں ذرائع کے مطابق تنخوا ہوں کی مد میں مجموعی طورپر 22لاکھ روپے جاری کئے گئے جس پر حکومت بلوچستان نے جاری کردہ رقم کی ریکوری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں