گوادر:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا گوادر پہنچ گئے

گوادر (انتخاب نیوز)گورنر نے گوادر یونیورسٹی کے پہلا اکیڈمک سیشن کے ساتھ یونیور سٹی کے لوگو کا بھی افتتاح کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گورنر کو گوادر یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے پانچ سو ایکڑ زمین مختص ہے.انھوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے. انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 30 ڈپارٹمنٹس تعمیر ہونگے. جن میں میرین سائنس سمیت تمام مضامین کا اجراء کیا جائے گا.انھوں نے کہا کہ ساحلی اور پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے گوادر یونیورسٹی میں میرین سائنس سے متعلق مضامین لازمی ہیں.ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ آپ کے شہر میں قائم ہوچکا ہے اب طلباء کو اپنی پوری توجہ تعلیم کی طرف مبذول کرنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے.انھوں نے کہا کہ ناراض بلوچ قومی دارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا. تقریب میں عبدالرزاق صابر وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی، نصیر احمدکاشانی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈی آئی جی مکران، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں گورنر نے یونیورسٹی کے صحن میں پودا لگایا

اپنا تبصرہ بھیجیں