کرپشن،اقرباء پروری اورحکومتی بے حسی نے بلوچستان کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے، سراج الحق

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے بلوچستان کے غربت بے روزگاری میں مزید اضافہ کردیا کرپشن،اقرباء پروری اورحکومتی بے حسی نے بلوچستان کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی نے بلوچستان کو بھی بہت اہمیت دی ہے ہم نے صوبے کے 32اضلاع میں کرونا متاثرین،مزدوروں وغرباء میں راشن،خوراک ودیگرضروریات تقسیم کر دیے ہیں رمضان المبارک میں بھی انشاء اللہ الخدمت وجماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیگی۔حکومت بلوچستان کے کمزورومتاثرہ طبقات کوخصوصی رعایت دیکر یوٹیلٹی بلزمعاف کردیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے بلوچستان کی تازہ صورتحال کے حوالے سے گفتگومیں کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت میں بھی بلوچستان تباہی وبربادی کی طرف گامزن ہے اقرباء پروری،بدعنوانی اورمہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمزورطبقات نان شبینہ کے محتاج ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں ڈیڑہ کروڑمالیت سے زیادہ کے راشن تقسیم کیے۔فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں،ڈاکٹرز،پولیس وقیدیوں میں سیفٹی کٹس ماسک تقسیم کیے۔مساجد،اقلیتوں کے عبادت خانو ں،ہسپتالوں،تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیے جارہے ہیں یہ سرگرمیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔جبکہ دوسری جانب سے حکومت کی جانب سے صرف بلندوبانگ دعوے کیے جارہے ہیں میڈیا میں بیانات آتے ہیں جبکہ عملی کام نہ ہونے کے برابرہیں اقرباء پروری رشوت وبدعنوانی بھی جاری ہیں۔سنیٹرسراج الحق نے کہاکہ بدقسمتی سے آج بھی گندم وآٹامافیا نے ملک کو یرغما ل بنا رکھا ہے اقتدارمیں آج بھی وہی لوگ قابض ہیں جو پچھلے حکومتوں میں قومی خزانہ لوٹ کر ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کر دیا لاک ڈاؤن نے ہر طبقے کو پریشان کر دیا ہے حکومت وقت کوچھوٹے دکانداروں،تاجروں،نجی سکولز،نجی ملازمت کرنے والوں،کسانوں کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرے اوربلوچستان کے عوام کے گھریلوبجلی گیس بل چھ ماہ معاف کیا جائے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی رمضان المبارک میں ہر غریب اور مستحق کے گھر راشن پہنچانے کی کوشش کرے گی۔اللہ کی نعمتوں سے مالا مال مخیر حضرات،تاجر برادری کو اپنے اردگرد ناداروں،مساکین،یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنی چاہئے۔جماعت اسلامی کے کارکنا ن،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ماہ مبارک میں مساجد کی صفائی کو یقینی بنائیں اور تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں