کیچ، ناصر آباد میں بم دھماکہ، 5 اہلکار جاں بحق، لفیٹننٹ کرنل محفوظ

ناصر آباد(انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں بم دھماکہ، اطلاعات کے مطابق حملے میں 5سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے دھماکہ کیا گیا۔دھماکے سے اب تک 5 سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق اور 5کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں