نواز شریف، مریم نواز، عمران خان صحت کارڈ کیلئے اہل قرار
اسلام آباد:پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیدیا۔پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت انصاف کارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے حوالے سے ٹال فری نمبر 8500 سے باقاعدہ تصدیق کی جاسکتی ہے۔ٹال فری نمبر کے مطابق ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بمعہ ایک فرد کے صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں۔وزیراعظم عمران خان بطور خاندان کے سربراہ بمعہ 2 افراد کے صحت کارڈ لے لیے اہل ہیں۔ٹال فری نمبر کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی اہل ہیں، انہیں بمعہ 4 افراد کے صحت کارڈ کیلیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ن لیگی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 3 افراد سمیت خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے اہل ہیں۔ ملتان کے نجی ہوٹل میں روسی دوشیزہ نیکھڑکی سے چھلانگ لگادی۔پولیس کے مطابق روسی خاتون آئی کرسٹیا سانگلہ ہل کے ایک نوجوان سے ملنے پاکستان آئی تھی، سانگلہ ہل کا رہائشی عبداللہ اور خاتون دبئی میں ساتھ رہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ خاتون کو دبئی چھوڑ کر آگیا تھا، خاتون اسے ڈھونڈنے پاکستان آئی تھی اور نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی۔


