یہ عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے، پرینکا گاندھی

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چاہے وہ بکنی ہو، ‘گھونگھٹ’ ہو، جینز کا جوڑا ہو یا حجاب یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس حق کی ضمانت بھارت کے آئین نے دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں