ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسیوں پر جرنیلوں اور اشرافیہ کا قبضہ ہے، این ڈی ایم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا صوبائی اجلاس جنرل سیکرٹری مزمل شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اضلاع سے پارٹی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی جنوبی پشتونخوا میں سیاسی،تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی چیئرمین رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے کامیاب دورے اور لورالائی،ہرنای میں عظیم الشان عوامی جلسوں،کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،سنجاوی،شاہرگ میں تقاریب اور وکلاء ودانشورں،طلباء سے خطاب اور صوبے کے اہم ترین مسئلے لاپتہ افراد سیاسی کارکنوں کی بازیابی کیلئے ماما قدیر کے کیمپ میں بلوچ عوام اور لاپتہ افراد کے خاندانوں کیساتھ یکجہتی سمیت دیگرسیاسی پروگراموں اور پارٹی کی پذیرائی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو داد وتحسین اور عوام،مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے ان عوامی جلسوں اور تقاریب میں بھر پور شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے سیاسی عمل میں پارٹی کا بھر پور حصہ لینے اور ضلع ہرنائی،ضلع لورالائی میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی اور چمن،قلعہ سیف،زیارت،سنجاوی میں پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کرنے پر تمام عوام،سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے یوئے اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کی محنت اور انتخابی مہم میں بھر پور شرکت کرنے پر داد وتحسین پیش کی گئی اجلاس میں ملک میں پشتون ودیگر محکوم اقوام اور کروڑوں عوام پر مسلط استعماری،استحصالی نظام اور اس سے پیدا شدہ سنگین معاشی بحران،بد ترین مہنگائی کی اذیت ناک صورتحال کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریاست،سیاست،معیشت اور داخلہ وخارجہ پالیسیوں پر فوجی جرنیلوں،استعماری استحصالی طبقات اور اشرافیہ کا قبضہ مسلط ہے اور ملک کی تمام سیاسی،معاشی،داخلی وخارجہ پالیسیاں ان طبقات اور اشرافیہ کی مفادات کے تابع ہے بھاری فوجی بجٹ وپنشن فوجی کاروبار،رائیل اسٹیٹ اور سرمایہ دار وجاگیردار طبقات اور اشرافیہ کو سالانہ کھربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ، ملکی اشرافیہ، سول، فوجی بیوروکریسی کا فری پٹرول،بجلی،ٹکٹ،بیرون ملک علاج،پلاٹ اور جرنیلوں،ججز،وزراء، سول،فوجی بیوروکریسی کی بھاری مراعات وعیاشیوں کی قیمت ا ور بوجھ غریب عوام مزید نہیں اٹھاسکتے،اور موجودہ بد ترین معاشی بحران اور اذیتناک صورتحال سے نجات ملک میں استعماری استحصالی نظام کے خاتمے سے ممکن ہے اور سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو ذاتی خاندانی مفادات کیلئے سمجھوتوں اور مصلحتوں کی طرز سیاست کو ترک کر کے حقیقی جمہوری تحریک اور جدوجہد کے ذریعے اس استعماری،استحصالی نظام کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں