ایٹم بم بھی گرادیا جائے خواتین کی تعلیم کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پابندیوں کیلئے تیار ہیں، افغان حکام

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت کے ہائر ایجوکیشن اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے کہا ہے کہ اگر وہ ہم پر ایٹم بم گراتے ہیں تو بھی ہم خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم کو روکنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کی جانب سے پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ عرب کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے اتوار کو افغانستان میں خواتین کو مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے سے روکنے کے افغان حکومت کے فیصلے کی مذمت کی۔ بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین، انسانی امداد اور افغان عوام کی بنیادی ضروریات کے سب سے بڑے فراہم کنندگان میں سے ایک کے طور پر، بین الاقوامی انسانی قوانین اور اصولوں کا احترام کرنے کے اپنے عزم کے تحت افغان حکام سے فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اس فیصلے کے افغان عوام کو امداد جاری رکھنے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں