امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک،5زخمی

مشی گن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ 2 مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک لگائے ہوئے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں