فلپائن میں کشتی الٹنے سے26 مسافرہلاک
منیلا(صباح نیوز) فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی کے 40مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


