روس میں سابق امریکی فوجی کو 16 سال قید کی سزا
ماسکو:روس میں سابق امریکی فوجی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی عدالت نے سابق امریکی میرین پال وہیلن پر امریکا کے لیے جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پر 16 برس قید کی سزا سنادی۔پال وہیلن کو دسمبر 2018میں ماسکو کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے پاس سے خفیہ معلومات کی حامل کمپیوٹر فلیش ڈرائیو برآمد ہوئی تھی۔پال وہیلن کے پاس امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کی شہریت موجود ہے، پال وہیلن نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
Load/Hide Comments