مارک زگر برگ بھی ایلون مسلک کیساتھ فائٹ کیلئے تیار، پہلے طبی معائنہ کروائیں گے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر وہ اس کی تاریخ طے کرنے سے قبل اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ‘فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں’۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ شاید فائٹ سے قبل سرجری کی ضرورت ہو، اس کا علم رواں ہفتے ہو جائے گا۔ ان کا یہ میسج اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے 6 اگست کو کہا تھا کہ یہ فائٹ ہوکر رہے گی اور اسے ایکس پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ ٹیسلا کے مالک کے اس بیان پر مارک زکربرگ نے بھی ایکس کی حریف ایپ تھریڈز پر اپنے میسج میں کہا تھا کہ وہ ایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں مگر ایلون مسک نے تصدیق نہیں کی۔ اس تھریڈز پوسٹ میں مارک زکربرگ نے ایلون مسک کی ایکس پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فائٹ کی تیاری کے لیے وزن اٹھا رہے ہیں۔


