اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

جنین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنین کے الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے بتایا کہ عثمان عاطف ابو خرج جس کی عمر 17 سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔زبابدہ قصبے کی مساجد میں لائوڈ سپیکروں سے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا۔جاں بحق کے اہل خانہ کے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی میں ابو خرج کو گولیاں ماریں۔دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے جاں بحق کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو خرج نے وطن کی آزادی اور مقدسات کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت کو پسپا کرنے کے لئے فلسطینی قوم مزاحمت جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں