رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کرسکیں گے، سعودی حکومت کا اعلان

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کا بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ملکوں کے شہری بھی حج کرسکیں گے اور حج کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

دنیا کے سب سے بڑے مسلم آبادی والے ملک کے شہری حج نہیں کرسکیں گے
وزرات کے مطابق دوران حج کی عازمین سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا پہلے ہی رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں