ڈیرہ غازی میں سنی گئی آواز دھماکے کی نہیں، فائر جیٹ طیاروں سے پیدا ہونیوالا سونک بوم تھا

کراچی (انتخاب نیوز) پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی جس نے ریسکیو سروسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی الرٹ کر دیا۔ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایسی قیاس آرائی کی گئیں کہ یہ ’دھماکہ‘ ڈی جی خان میں جوہری تنصیبات کے قریب ہوا ہے۔ مگر یہ نہ تو دہشتگردوں کا کوئی حملہ تھا اور نہ ہی اس کا تعلق جوہری تنصیبات سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد ڈیرہ غازی خان کے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے وضاحت کی کہ ’یہ دھماکہ نہیں بلکہ پاکستان ایئر فورس کے فائٹر جیٹ سے پیدا ہونے والا سونک ب±وم تھا۔‘ سونک ب±وم اسے کہا جاتا ہے جب کوئی جنگی جہاز آسمان میں آواز کی رفتار سے بھی تیز ا±ڑے۔ اس کے نتیجے میں ایک دھاڑتی ہوئی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس بارے میں وزارت دفاع کے سابق سیکرٹری آصف یاسین نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’پاکستان کے پاس جے ایف 17، ایف 16 اور ابھی چین سے جے ٹین لیا ہے، یہ سب سپر سونک ایئر کرافٹ ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں