اسرائیلی فوج کا برطانوی میڈیا ٹیم پر حملہ، بندوق کی نوک پر صحافیوں گرفتار کر لیا

غزہ(صباح نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ میڈیاکی آواز دبانے کی کوششیں بھی کی جانے لگیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں برطانوی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا اور میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران بندوق کی نوک پر برطانوی ٹی وی کے صحافیوں کو حراست میں لے لیاگیا۔حملے سے متعلق برطانوی ٹی وی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھمکیوں اورہراساں کیے بنا صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہونی چاہیے۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے اسرائیلی صحافی کے گھر کاگھیرا ؤشروع کردیا گیا ۔انتہاپسند یہودیوں کی جانب سے اسرائیلی صحافی(اسرائیل فرے )کو باغی قراردے کر ان کے گھر میں زبردستی داخل ہونیکی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ باغی قرار دیے جانے صحافی نے غزہ پربمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کے لیے دعاکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں