اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم فیصلہ کریں کہ ہم امید کے مستقبل کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں یا ظلم اور دہشت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے۔دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ غاصب فوج کو پسپا کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے نواح میں پہنچ کر شمال سے جنوب میں جانے والی اہم شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ٹینک صلاح الدین اسٹریٹ تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد وہاں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ٹینکوں نے صلاح الدین روڈ بند کر دیا تھا اور وہاں سے گزرنے والی ہر گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔حماس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں میں کوئی زمینی پیشرفت نہیں ہوئی، صلاح الدین اسٹریٹ میں غاضب فوج کے چند ٹینک اور ایک بلڈوزر پہنچا تھا جن کی جانب سے 2 سویلین گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔


