روس، طالبان کے بعد ٹرمپ نے بھی امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کردی ہے کہ انہیں امریکی انٹلیجنس نے بریفنگ دی تھی کہ روسی فوجی انٹلیجنس نے طالبان سے منسلک عسکریت پسندوں کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل کے لیے خفیہ طور پر انعامات پیش کش کی تھی۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کئی ماہ بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ برس کامیاب حملوں کے بعد طالبان کو انعامات کی پیشکش کی تھی۔
اس حوالے سے ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کسی نے بھی روسیوں کے ذریعے افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملوں کے بارے میں مجھے یا نائب صدر یا چیف آف اسٹاف کو بریفنگ نہیں دی۔
Load/Hide Comments


